صد سالہ عالمی اجتماع ملک کے استحکام اور اسلامی نظام کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا،مولانا سید ہدایت اللہ شاہ

ظالمانہ نظام کے خاتمے کا وقت قریب آگیا ، پوری قوم کو ظالمانہ نظام سے نجات دلائیں گے ، امیر جے یو آئی مانسہرہ

پیر 27 مارچ 2017 18:11

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء)جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر و سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ نے کہا کہ صد سالہ عالمی اجتماع ملک کے استحکام اور اسلامی نظام کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا دنیا کی سیاست کو نیا رخ دے گااور دنیا میں غلبہ اسلام کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ جمعیت علماء اسلام کا مقصد پوری دنیا میں غلبہ اسلام کی کوشش کرنا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے یو سی لبڑ کوٹ کے زیر اہتمام حاجی شاہد خان کے حجرہ میں صد سالہ عالمی اجتماع کی تیاری کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ کے امیر مولانا قاضی اورنگزیب ، قاری عبیدالرحمن قریشی، قاضی حبیب الرحمن ،مولانا فضل ہادی، مولانا عبدالستار مغل، مولانا میاں صلاح الدین، حاجی شاہدخان، مولانا سید ثاقب شاہ اور دیگر جمعیت علماء اسلام کے ورکروں بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام برصغیر میں امت مسلمہ کی نمائندہ جماعت ہے جس کی بنیاد ہمارے اکابرین نے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صد سالہ عالمی اجتماع 7,8,9 اپریل کو اضاخیل پشاور میں منعقد ہو رہا ہے جس میں امام کعبہ قاری عبدالرحمن السدیس ، دارالعلوم دیوبند جمعیت علماء ہند کے مندوبین اورنمائندگان اور مختلف ممالک کے سفیر شریک ہورہے ہیں اس موقع پر جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ کے امیر قاضی اورنگزیب نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا پرچم بلند کرے گی ۔

جمعیت علماء اسلام شاندار ماضی رکھتی ہے یہ عالمی اجتماع تاریخ اجتماع ہوگا ، اس عالمی اجتماع تاریخ انسانیت کا سب سے بڑا اجتما ع ہوگا جمعیت علماء اسلام یو سی لبڑ کوٹ کے نائب امیر حاجی شاہد خان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک تاریخ رکھتی ہے جمعیت علماء اسلام کے سو سال پورے ہو رہے ہیں اور جمعیت علماء اسلام اپنی تاریخ کو صد سالہ عالمی اجتماع میں دہرا کر انگریز سامراج کو بتانا چاہتی ہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ ہوگا اس موقع پر قاضی حبیب الرحمن نے کہا کہ صد سالہ عالمی اجتماع کو کامیاب کرکے اسلامی اقدار کو تحفظ فراہم کرنا ہے صد سالہ عالمی اجتماع سے اسلامی تحریکوں کو تقویت ملے گی ، قاری عبیدالرحمن قریشی نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام واحد جماعت ہے جس کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنا اور ظالمانہ نظام کے خلاف جنگ کرنا ہے اور ظالمانہ نظام کے خاتمے کا وقت قریب آگیا ہے اور پوری قوم کو ظالمانہ نظام سے نجات دلائیں گے اور صد سالہ عالمی اجتماع ظالمانہ نظام کے خاتمے کا سبب بنے گا اور اس موقع پر جمعیت علماء اسلام یو سی لبڑکوٹ کے امیر مولانا عبدالستار مغل نے کہ اکہ یو سی لبڑ کوٹ سے ایک بہت بڑا قافلہ صد سالہ عالمی اجتماع میں بھر پور انداز میں شرکت کر ے گا اور صد سالہ عالمی اجتماع عالم اسلام کیلئے امن کا پیغام لائے گا اور آخر میں انہوںنے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔