جامعہ کشمیر شعبہ جیالوجی کے 65میں سے 60طلبہ فیل ،والدین سراپا احتجاج

پیر 27 مارچ 2017 18:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) جامعہ کشمیر شعبہ جیالوجی کے 65میں سے 60طلبہ فیل ،والدین سراپا احتجاج ،فیل طلبہ کے والدین میڈیا کے پاس پہنچ گئے،ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل انجینئرنگ میں پورے سمسٹر کے دوران پیپر سے ایک روز قبل ایک ہی کلاس ہوئی ،شام 6بجے فیکلٹی ممبر بچوں کو نوٹسز دے کر گئے ،دوسرے دن پیپر لے کر 60طلبہ کو فیل کر کے ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ کر دیا گیا ،والدین کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچوں نے کلاس نہ لینے کی چیئرمین کو شکایت بھی کی مگر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا،ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ ہو گیا ہے ،اس کا ذمہ دار کون ہے ،اگر بروقت کلاسز لیں ہوتیں تو یہ نوبت نہ آتی،وائس چانسلر کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے بصورت دیگر احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :