کراچی سے قادر آبادکول پاور پلانٹ پر کوئلہ لانے والی مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئی ، ٹرینوں کی آمدو رفت معطل

امدادی ٹرین نے 9گھنٹے کی جدو جہد کے بعد ریلوے لائن کلیئر کرکے ٹریفک بحال کر دی

پیر 27 مارچ 2017 18:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) کراچی سے قادر آباد کول پاور پلانٹ پرکوئلہ لانے والی مال گاڑی کی چار بوگیاں چیچہ وطنی بیرونی ریلوے پھاٹک ساہیوال جانب پٹری سے اتر جانے کے سبب کراچی اور لاہور کے درمیان ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی ، 9 گھنٹے بعد ٹریفک بحال ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک مال گاڑی کراچی سے کوئلہ لوڈ کرکے قادر آباد کول پاور پلانٹ آرہی تھی کہ چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن کے قریب سوموار کی صبح ساڑھے تین بجے کانٹا پھنس جانے سے ٹرین کی چار بوگیاں ریلوے لائن سے اتر گئی جس کے سبب کراچی اور لاہور کے درمیان ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی۔

خانیوال سے ایک امدادی ٹرین نے جائے حادثہ پرپہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی اور بوگیوں کو اٹھانے کا کام شروع کر دیا ۔کراچی سے لاہور آنے اور جانے والی تیز گام، عوام ایکسپریس ،خیبر میل ، کراچی ایکسپریس ، نائٹ کوچ ، موسی پاک اور دوسری چار ٹرینیں میاں چنوں، خانیوال ، ساہیوال ، گیمبر اور اوکاڑہ کے ریلوے اسٹیشنوں پر رکی رہی 9گھنٹے کی امدادی کاروائیوںکے بعد ریلوے ٹریک کو کلئیر کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ریلوے حکام نے اس حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :