ساہیوال لاہور روڈ یوسف والا یو ٹرن پر موٹر سائیکل رکشہ پر بس چڑھ گئی ، تین لڑکیاں جاں بحق ، دس مسافر شدید زخمی

پیر 27 مارچ 2017 18:11

ساہیوال لاہور روڈ یوسف والا یو ٹرن پر موٹر سائیکل رکشہ پر بس چڑھ گئی ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) ساہیوال لاہور روڈ پر یوسف والا کے قریب یو ٹرن پر موٹر سائیکل رکشہ پر تیز رفتار بس چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں تین لڑکیاں جاں بحق اور دس مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ماں بیٹے سمیت چار کی حالت نازک ہے۔ بس ڈرائیور گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوسف والا سے ایک موٹر سائیکل رکشہ نمبر 8274ایف ڈی پی قریبی چکوک کی طرف سواریاں لوڈ کرکے جا رہا تھا کہ یو ٹرن پر ایک تیز رفتار بس 9394ایل ای ایس موٹر سائیکل رکشہ پرچڑھ گئی جس کے نتیجہ میں ایک 12سالہ لڑکی لبنہ ، 20سالہ لڑکی اقبال بی بی اور 11سالہ لڑکی نامعلوم جاں بحق جبکہ نجمہ 30سالہ ، گلزاراں 30سالہ ، احمد شہزاد 10سالہ ، طیبہ 10سالہ، سلیمہ 30سالہ، اسکا 4سالہ بچہ انیس ، صوبیہ 23سالہ ، عبدالکریم25سالہ، عبدالمجید 65سالہ، امین55سالہ شدید زخمی ہو گئے ۔

تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا ہے جہاں چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس یوسف والا نے مقدمہ در ج کر کے بس ڈرائیور محمد شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔