کوئٹہ، برقی لائنوں کی مرمت ، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی ، کیسکو

پیر 27 مارچ 2017 18:10

کوئٹہ، برقی لائنوں کی مرمت ، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت وضروری دیکھ بھال کے سلسلے میں 28مارچ کوکوئٹہ سٹی گرڈکے جناح روڈ،انٹرکنیکٹر، پی اے ایف (PAF)، اولڈسمنگلی,شیخ ماندہ گرڈکے جبل نور اورائیرپورٹ ،سریاب گرڈکے کرانی، جائنٹ روڈ اور انڈسٹریل گرڈکے اولڈ و نیوپشتون آبادفیڈروں سے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی نیزسٹی گرڈکے نواں کلی فیڈرایک بجے سے شام چاربجے تک اور سریاب گرڈ کے اولڈسیٹلائٹ ٹائون ، سریابIIفیڈرزسے دوپہر2بجے سے شام6بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 29مارچ کوسریاب گرڈکے ویسٹرن بائی پاس فیڈر صبح9بجے سے 12بجے تک ۔ سٹی گرڈکے انٹرکنیکٹر,عالم خان ، اوربروری فیڈرز12بجے سے سہ پہر3بجے تک نیزسٹی گرڈکے ملک پلانٹ ایک بجے سے شام چاربجے تک جبکہ انڈسٹریل گرڈکے شاہنواز،انڈسٹریل اورجائنٹ روڈ فیڈرزسہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :