کوئٹہ، پانی کو ذخیرہ کرنے کے بڑے ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ بارشوں کا زیادہ پانی جمع نہ ہوسکا ہے ،حکومت بلوچستان

پیر 27 مارچ 2017 18:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے بڑے ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ بارشوں کا زیادہ پانی جمع نہ ہوسکا ہے ،تاہم صوبے کی زراعت پر ان بارشوں کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

حکومت بلوچستان کے آبی ماہر عبدالرازق خلجی نے میڈیا کو بتایا کہ کوئٹہ میں موسم سرمامیں ہونے والی بارشوں کی رفتار تیز تھی، جس کی وجہ سے ان کے اثرات زیرزمین پانی پر زیادہ نہیں پڑے ہیں،بلکہ زمین میں پانی جانے کی رفتار میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں پانی ذخیرہ کرنے والے بڑے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا بیشتر پانی ندی نالوں میں بہہ کر افغانستان چلا گیا۔عبدالرزاق خلجی نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے مثبت اثرات زراعت پر ہوئے ہیں ،باغات اور کھیتوں میں بارشوں کی وجہ سے ٹیوب ویل کی مدد سے زیادہ پانی دینے کی ضرورت نہیں پڑی۔

متعلقہ عنوان :