فرنٹئیر کور ژوب کی ساٹھ ویں بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ،قبائلی عمائدین سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی شرکت

ایف سی کے شہدا کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ایف سی کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے ذمہ داریوں کو احسن طور پر پورا کیا ، کرنل ریحان ستی کا خطاب

پیر 27 مارچ 2017 18:07

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) فرنٹئیر کور ژوب کی ساٹھ ویں بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈکے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی کمانڈر 29 بریگیڈ بریگیڈئیر طاہر گلزار ملک مہمان خصوسی تھے تقریب میں کماندنٹ ایف سی کرنل ریحان ستی سول و فوجی افیسران قبائلی عمائدین سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر 29 بریگیڈ بریگیڈئیر طاہر گلزار ملک نے پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس کو تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج قوم نے آپ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈالی ہے 353 ریکروٹ کی تربیت کے بعد ایف سی میں شمولیت اطمینان بخش ہے آج کا دن آپ کی پیشہ ورانہ زندگی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ ملک بالخصوص بلوچستان کو دہشت گردی اور بدامنی کا سامنا ہے ان حالات میں آپ کی ایف سی میں شمولیت ایک چیلنج بھی ہے آنے والے وقت میں فرائض کی ادائیگی اور سرحدوں کی دفاع میں ہر قسم کی تکالیف کا سامنا کرنا ہو گا انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ ریکروٹ قوم کی توقعات پر پورا اترینگے انہوں نے کہا کہ جہاد فی سبیل اللہ کے موٹو پر عمل پیرا ہو کر خدمت آپ کا مشن ہونا چائیے ایف سی بلوچستان کی ایک بڑی سول آرمڈ فورس ہے جو افغانستان اور ایران کے ساتھ طویل سرحدکی نگہبانی کے ساتھ منشیات و سمگلنگ کی روک تھام اور امن و امان کی بھی ذمہ دار ہے ایف سی کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے ذمہ داریوں کو احسن طور پر پورا کیا ہے انہوں نے ایف سی کے شہدا کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی صوبے کی تعمیر و ترقی اور علاقے کی فلاح و بہبود میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اس موقع پر مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹ نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹ کو انعامات دئیے گئے

متعلقہ عنوان :