اوکاڑہ شہراور اسکے مضافات میں آوارہ کتوں کا راج ،طلبہ وطالبات کو پریشانی کا سامنا

پیر 27 مارچ 2017 18:07

اوکاڑہ شہراور اسکے مضافات میں آوارہ کتوں کا راج ،طلبہ وطالبات کو پریشانی ..
اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) اوکاڑہ شہراور اسکے مضافات میں آوارہ کتوں کا راج ،شہری خاص طور پرطلبہ وطالبات سخت پریشان تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر میں آجکل آوارہ کتوں کا راج ہے شہر سے ملحقہ کالونیوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو چکی ہے ہر گلی میں کتے یوں دندناتے پھرتے ہیں جیسے کسی جنگل کا ماحول ہو ٹی ایم اے اور محکمہ صحت کا عملہ غفلت کی چادر اوڑھے شہریوں کو خونخوار کتوں کے رحم وکرم پر چھوڑے ہوئے ہے طلبہ وطالبات کے سکول اوقات میں سکولوں کے اطراف اور سڑکوںکے کنارے گھومتے پھرتے آوارہ کتے کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں شہریوںکی کثیر تعداد نے ڈپٹی کمشنر اورڈسٹرکٹ وتحصیل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ اداروںکے افرادکی نااہلی پر سرزنش کی جائے اور ان کو فوری طور پر حکم دیا جائے کہ آوارہ کتوں کوتلف کریں تاکہ بچوں کے ساتھ ساتھ بزرگ شہری بھی محفوظ رہ سکیں۔