نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور عالمی ادارہ برائے خوراک کے درمیان سال 2017 کے منصوبہ پر معاہدہ طے پایا گیا

معاہدہ کے تحت مہیا کی جانے والی رقم این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری شدہ منصوبہ جات پر خرچ کی جائے گی

پیر 27 مارچ 2017 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور عالمی ادارہ برائے خوراک کے درمیان سال 2017 کے منصوبہ پر معاہدہ طے پایا گیا ہے۔ چئیرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز اور عالمی ادارہ برائے خوراک کے کنٹری ڈائریکٹر فن بار کوران نے پیر کے روز اسلام آباد میں معاہدہ پر دستخط کیئے۔

(جاری ہے)

اس معاہدہ کے تحت مہیا کی جانے والی رقم این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری شدہ منصوبہ جات پر خرچ کی جائے گی جن میں سکولوں میں قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنا، ملک بھر میں آفات سے بچاؤ کے حوالے سے قائم کردہ نظام کی استعدکار کو بڑھانا اورمزید موئثر اندازمیں فعال رکھنا شامل ہے۔

اس کے علاوہ قومی اور صوبائی اداروں کے افراد کی آفات سے مقابلہ کرنے کی استعدکار کو۲ بڑھانے کے لیے تربیت اور صوبائی سطح تک امدادی اشیائ کے ذخیرہ کے بندوبست کے ساتھ ساتھ تمام آفات سے متعلق قومی ، صوبائی ، ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے استعددکار کو بہتر بنانے کے لیے فنڈز کو استعمال میں لایا جائے گا۔