Live Updates

آصف زرداری کاچوہدری نثارکےانتخابی حلقہ چکری میں جلسےکااعلان

کارکن جلدجلسےکی تیاری کریں،اگلی ملاقات چکری میں ہوگی،مفاہمت کی سیاست کومکمل خیربادکہہ دیا،ن لیگ اور پی ٹی آئی کاجارحانہ مقابلہ کیاجائیگا۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی پارٹی عہدیداروں سےگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 مارچ 2017 17:59

آصف زرداری کاچوہدری نثارکےانتخابی حلقہ چکری میں جلسےکااعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ2017ء) : شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکے انتخابی حلقہ چکری میں جلسے کااعلان کردیا۔انہوں نے کہاکہ مفاہمت کی سیاست کومکمل خیربادکہہ دیا،ن لیگ اور پی ٹی آئی کاجارحانہ مقابلہ کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں راولپنڈی کے عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت بلاول بھٹوہی کریں گے۔

حکومت کیلئے گزشتہ 4سال مصالحت کرکے دیکھ لی۔جبکہ اب آخری سال جارحانہ اننگزکھیلیں گے۔مخالفین کے ہرحملے کاسیاسی جواب دینگے۔آصف زرداری نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکے انتخابی حلقہ چکری میں جلسے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارکن جلدجلسے کی بھرپورتیاری شروع کردیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے اگلی ملاقات چکری میں ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات