پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل فصلات کی نئی اقسام متعارف کرانے اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں مصروف ہے،ڈاکٹر امجد پرویز

پیر 27 مارچ 2017 17:51

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل فصلات کی نئی اقسام متعارف کرانے اور نئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل فصلات کی نئی اقسام متعارف کرانے اور زراعت کے دیگر شعبوںمیں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے میں مصروف ہے ۔ جسے اپنا کر عام کسان اپنی پیداوار اور آمد نی بڑھا رہا ہے اور ملک بھی خود کفالت کی جانب گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر امجد پرویز ڈائریکٹر جنرل ایس اے آر سی کراچی نے ای کامرس پاکستان ایکسپورٹ پرائیوٹ کے زیر اہتمام کراچی ایکسپو سنیٹر میں منعقدہ -- نمائش برائے فوڈ ٹیکنالوجی اور مہمان نوازی 2017کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر اخلاق احمد ، ڈائریکٹر فوڈ کوالٹی اورسیفٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ سارک اور راحیلہ منہاس ، میڈیا کوآرڈینیٹر نے PARCسٹال پر موجود ٹیکنالوجیز کے بارے میں لوگوں کو معلومات دیں اور انکے سوالات کے جوابات دیے۔تقریب کے مہمان خصوصی جناب رحیم جانو چیف پیٹرن رائس ایکسپوٹر ایسوسی ایٹ ا ٓ ف پاکستان نے پی اے آر سی کے سٹال کا دورہ کیا اور کونسل ہذا کی زراعی مید ان میں ترقی کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :