نارتھ برادرز فٹ بال گرائونڈ پر نا رتھ بردارز ایف سی اور پیرآباد گو لڈ ن کے ما بین نما ئشی میچ دو دو گو ل سے برابر رہا

پیر 27 مارچ 2017 17:50

نارتھ برادرز فٹ بال گرائونڈ پر نا رتھ بردارز ایف سی اور پیرآباد گو ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ڈی ایف اے سینٹر ل کرا چی کے رجسٹر ڈ کلب نا رتھ برادرز فٹ بال کلب کے زیر نگر انی نا رتھ برادرز فٹ بال گرائونڈ نارتھ نا ظم آباد پر ایک نما ئشی میچ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں نا رتھ بردارز فٹ بال کلب اور پیرآبادگولڈن کی ٹیمیں مدمقابل تھی دونوں ٹیمو ں کی جا نب سے عمدہ کھیل پیش کیا گیا میچ دو دو گو ل سے برابری پر اختتام پزیر ہو ا ۔

وقفہ کے دوران مہما ن خصو صی متحدہ کچی آبادی فیڈریشن کے چیئرمین ما مو ن رشید ،ڈی ایف اے سینٹرل کے سیکر یٹر ی جنرل سلیم پٹنی، حمیداللہ خان، یو سف خان، شبیر، فضل صبحان اور والی خان مندوخیل کا دو نو ں ٹیمو ں کے کھلاڑیو ں سے تعارف کرا یا گیا۔اس موقع پر نارتھ برادرز فٹ بال کلب کے صدر حمید اللہ خان نے مہما ن خصو صی متحدہ کچی آبادی فیڈریشن کے چیئرمین ما مون رشید اورڈی ایف اے سینٹرل کے سیکرٹر ی جنرل سلیم پٹنی کا نمائشی میچ میں شرکت کرنے پر شکر یہ اداکیا اور کہا کہ کے بہت جلد نارتھ برادرز فٹ بال گرا ئونڈ نارتھ نا ظم آباد پر پہلا آل کرا چی جمیل شہید میمو ریل فٹ بال ٹورنا منٹ 2017 کاا نعقاد کیا جا رہا ہے جس میں کرا چی کی مشہو ر و معروف ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہما ن خصو صی متحدہ کچی آبادی فیڈریشن کے چیئرمین ما مو ن رشیدنے نارتھ برادرز فٹ بال کلب کے صدر حمید اللہ خان کی طر ف سے کرا چی میںکھیلو ں کے فروغ کے لیے عملی اقدا مات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ان کے اس اقدامات سے نو جوانو ںمیں کھیلو ں کی سر گرمیاں بڑھے گی بلکہ نو جوانو ں میں صحت مندانہ ماحول بھی مہیا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :