پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید 31 ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کی منصوبہ بندی کرلی

پیر 27 مارچ 2017 17:50

پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ملک بھر میں مزید 31 ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔اس ضمن میں وزارت ریلوے کے مطابق کہ بہاولپور، اوکاڑہ، ساہیوال، رائیونڈ، نارروال، ننکانہ صاحب اور حسن ابدال اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا کام جاری ہے جبکہ 31 اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش اور بنیادی سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے منصوبے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے موجودہ حکومت کے دور میں ریلوے اسٹیشنز کی مرمت، تزئین و آرائش اور تعمیر نو پر 45 کروڑ، 12 لاکھ، 56 ہزار روپے خرچ کیے۔انھوں نے بتایا کہ موجود حکومت نے لودھراں سے کوٹری سیکشن پر سگنل سسٹم کی بحالی کے لیے بھی 38 ارب، 26 کروڑ، 29 لاکھ، 91 ہزار روپے خرچ کیے۔ریلوے کے مطابق لودھراں سے شاہدرہ اور میرپور ماتھیلو سے شاہدرہ کے ٹریفک سگنلز بھی موجودہ حکومت نے ہی شروع کیے، جنھیںبیمار منصوبے قرار دیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ 31 اسٹیشنوں پر دوبارہ سگنل لگانے کے منصوبے پر 17 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :