آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نوسیوی ماپیسا کی ملاقات

ْ دفاعی‘سلامتی دوطرفہ تعاون اور علاقائی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 27 مارچ 2017 17:40

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نوسیوی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نوسیوی ماپیسا نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی، سلامتی دوطرفہ تعاون اور علاقائی سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ قبل ازیں نوسیوی ماپیسا جی ایچ کیو پہنچیں تو انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔