ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،9اشتہاریوں سمیت32ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 27 مارچ 2017 17:31

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،9اشتہاریوں سمیت32ملزمان ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 09اشتہاری مجرمان سمیت32ملزمان کو گرفتارکرلیا،ملزمان سے اسلحہ و منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابقپولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم بابر سے 15 لیٹر شراب، ملزم شفیق سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم باسط رضا سے 15 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم شوکت علی سے 125 گرام ہیروئن،پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم احسن سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم رمضان سے 1080 گرام چرس، ملزم یوسف سے 40 لیٹر شراب 80 لیٹر لہن معہ چالو بھٹی ،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم جمیل سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم سرفراز سے خنجر، ملزم شہزاد سے خنجر، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم رضوان سے پسٹل 30 بور معہ 03 گولیاں، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم اسد سے پسٹل 30 بور معہ 04 گولیاں، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم آصف سے رپیٹر معہ 02 کارتوس، ملزم امیر بخش سے پسٹل 30 بور معہ 02 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ قطب پور نے ملزمان عبدالرزاق، ساجد، یوسف، جاوید، ظہور، اشرف، اکرم، مرید حسین کو تاش جواء معہ وٹک رقم 10300/- روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم سعید کو تیز رفتاری / ون ویلنگ کرنے پر قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران136نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں432نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی130موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ملتان پولیس نی09اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سی05کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے جبکہ04ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔

متعلقہ عنوان :