حامد سعید کاظمی بے گناہ ہیں ،ان کو ناحق سزا دی گئی، رائو شکیل مجرم تھے نہ جانے وہ کیسے رہاہو گئے،جمشید دستی

پیر 27 مارچ 2017 17:28

حامد سعید کاظمی بے گناہ ہیں ،ان کو ناحق سزا دی گئی، رائو شکیل مجرم تھے ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی بے گناہ ہیں جنہیں ناحق سزا دی گئی اور انہیں پھنسایا گیا لیکن میرے خیال کے مطابق رائو شکیل مجرم تھے نہ جانے وہ کیسے چھوٹ گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے پر یس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا جمشید دستی نے مزید کہا کہ سید حامد سعید کاظمی برائے نام وزیر تھے جیسے آج موجودہ حکومت میں برائے نام وزیر ہیں ۔