ملک میں دہشتگردی کی کمرتوڑدی،سی پیک کافائدہ پورے ملک کوپہنچ رہاہے،نوازشریف

ابھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہوئی،2018ءمیں بالکل ختم کردینگے،حیدرآبادکےعوام کیلئے ہیلتھ کارڈدینے،مہران ایکسپریس چلانے،سوئی گیس،میٹروبس اوربین الاقوامی ایئرپورٹ،یونیورسٹی بنانے کااعلان،آج کراچی میں کچرے کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کاحیدرآبادمیں ورکرزکنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 مارچ 2017 17:18

ملک میں دہشتگردی کی کمرتوڑدی،سی پیک کافائدہ پورے ملک کوپہنچ رہاہے،نوازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ2017ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نےکہاہے کہ ہم نے ملک میں دہشتگردی کی کمرتوڑدی ،سی پیک کافائدہ پورے ملک کوپہنچ رہاہے،ابھی لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے،لیکن 2018ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بالکل ختم کردینگے، حیدرآبادکے عوام کیلئے ہیلتھ کارڈدینے،مہران ایکسپریس چلانے،سوئی گیس،میٹروبس اوربین الاقوامی ایئرپورٹ ،یونیورسٹی بنانے کااعلان کیا،وزیراعظم نے یونیورسٹی کیلئے 100کروڑ جبکہ حیدرآبادکیلئے 50کروڑ ترقیاتی فنڈزدینے کااعلان بھی کیا۔

انہوں نے آج حیدرآبادمیں مسلم لیگ (ن)کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کایہ جوش وجذبہ پنجاب ،خیبرپختونخواہ، ٹھٹھہ میں بھی دیکھ چکاہوں اور آج یہاں بھی یہ جوش وجذبہ مثالی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تبدیل ہورہاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آج نیاپاکستان بن رہاہے۔2013ء میں پاکستان کا براحال تھاکہیں بھی سکون نہیں تھا۔لیکن ہم نے مسائل حل کرنے کیلئے کمرباندھ لی۔

لیکن اللہ کے کرم سے ہم دہشتگردی کی کمرتوڑدی۔ 2013ء میں کراچی دہشتگردی کاشکارتھا۔لیکن آج کراچی میں امن ہے۔لوگ کاروبارکررہے ہیں،لوگ خوف زدہ نہیں ہیں۔بلوچستان میں بھی دہشتگردی کاراج تھا لیکن آج بلوچستان میں تیزی کے ساتھ ترقی ہورہی ہے۔سی پیک کافائدہ پورے ملک کوپہنچ رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دورنہیں جب پاکستان سے جہالت، غربت کاخاتمہ ہوگا۔

تعلیم عام ہوگی ،جگہ جگہ یونیورسٹیاں بنیں گی۔حیدرآبادبھی ان شہروں میں شامل ہوگا جہاں یونیورسٹیاں بنیں ،انڈسٹریاں اور کارخانے بنیں گے۔ترقی آئے گی۔مشرف کی حکومت رہی پھرپیپلزپارٹی کی 2013ء تک حکومت رہی۔لیکن اس زمانے میں لوگوں کویہ سہولتیں کیوں نہ دی گئیں۔ہیلتھ کارڈ کیوں نہ دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرے کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ میں نے کراچی میں چارمہینے کاکورس کیا۔وہ کراچی پرامن اور پرسکوں شہرتھا۔دنیاکراچی آتی تھی۔پچھلے سالوں میں جب دہشتگردی عروج پرتھی توکوئی بھی پاکستان میں نہیں آتاتھا۔لیکن آج پھر سرمایہ کارخوشی کیساتھ پاکستان کاروباری سلسلے میں کراچی آرہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کراچی کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1991ء میں موٹروے کامنصوبہ شروع کیا۔اس زمانے میں میراخواب تھا کی موٹروے کامنصوبہ اسلام آباد سے لاہور،پھر کراچی تک جائیگی۔آج 2017ء آگیاہے لیکن پچھلی حکومتوں نے موٹروے بنانے کاکیوں نہیں سوچا۔مشرف اور پی پی کے دورمیں موٹروے کیوں نہ بنے؟بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ تھی،بجلی کیوں نہ پیداکی؟انہوں نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ سوالات آپ کوحکومت سے پوچھنے چاہیے کہ آپ لوگوں نے پاکستان کایہ حال کیوں کیا۔

ووٹ مانگنے والوں سے پوچھیں کہ یہ کیوں نہ کیا۔لیکن آج پاکستان ترقی کی منازل طے کرتاہوایہاں پہنچ گیاکہ لوڈشیڈنگ کم ہوگئی ہے۔جبکہ 2018ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بالکل ختم کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے حیدرآبادموٹروے پہنچ رہی ہے،6رویہ سڑک بنارہے ہیں۔پھر یہی موٹروے سکھرتاملتان اور ملتان تالاہورجائے گی۔موٹروے بننے سے فاصلے سمٹ جائیں گے۔

ناشتہ کراچی، لنچ لاہور اور ڈنر اسلام آبادکیاجاسکے گا۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ حیدرآبادکوسوئی گیس فراہم کرینگے،خواجہ سعدرفیق سے کہا کہ مہران ایکسپریس کراچی سے حیدرآباداور میرپورخاص تک آئے گی۔وزیراعظم نے حیدرآبادکے عوام کیلئے ہیلتھ کارڈدینے کابھی اعلان کیا۔نوازشریف نے حیدرآبادمیں بین الاقوامی ایئرپورٹ ،یونیورسٹی بنانے کااعلان بھی کیا،وزیراعظم نے یونیورسٹی کیلئے 100کروڑ جبکہ حیدرآبادکیلئے 50کروڑ ترقیاتی فنڈزدینے کااعلان بھی کیا۔