محکمہ تعلیم سرگودہا کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

پیر 27 مارچ 2017 17:20

سرگودھا۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) محکمہ تعلیم سرگودہا کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری چوہدری اللہ رکھا نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ رواں تعلیمی سال کے دوران سب سے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کلاس پنچم کا نتیجہ 56فیصد سے 92.3فیصد ‘ ہشتم کانتیجہ 62سے 91.4 فیصد ‘ جماعت نہم کا نتیجہ 38سے 53.2 فیصد جبکہ سرکاری سکولوں کے جماعت دہم کے نتائج 68فیصد سے 80فیصد رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی بہترین تعلیمی پالیسیوں اور ان کے ویژن کے تحت سرکاری سکولوں میں 9549 طلباء وطالبات کاسکینڈری ونگ میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں کمپیوٹرلیب کی تعداد 237سے بڑھ کر 301 ہو گئی ہیں جبکہ 21سکولوں میں مزید رواں سال کمپیوٹرلیب مکمل کر لی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ہر تحصیل ہیڈکوارٹر سکول کو تدریسی ‘ نتظامی او ردیگر امو رکی تربیت کا سنٹر بنایا گیاہے جس میں ہر ماہ کے پہلے ہفتہ میں ہیڈ ٹیچرز کو تربیت دی جاتی ہے ۔

اسطرح سکول کو نسلز کو فعال بنایا گیاہے اور سترہ ممبران پر مشتمل نئی سکول کونسلز تشکیل دی گئی ہے جن میں چیئرمین یونین کونسل اور عوامی نمائندے شامل ہیں ۔ چوہدری اللہ رکھا نے بتایا کہ سکولوں میں جنریٹر اور ملٹی میڈیا پروجیکٹرکی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈی ای او سکینڈری کے دفتر میں ایک کنٹرول روم بھی بنایاگیاہے جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کے سسٹم کے ذریعے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیاجاتاہے ۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوںمیں داخل کروائیں تاکہ پڑھا لکھا پنجاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :