ْاینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کی کارروائی موٹر سائیکل چور گینگ کاسرغنہ تین ملزمان سمیت گرفتار

پیر 27 مارچ 2017 17:20

ْاینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کی کارروائی موٹر سائیکل چور گینگ کاسرغنہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژن نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے خرم عرف عمران مو ٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ خرم عرف عمران سمیت ظفر عرف سونو بٹ اور محمد سنی عرف سونیا کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ13موٹر سائیکلیں01عدد کار اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے موٹر سائیکل چو ری کے نیٹ ورک کو توڑنے اور انہیں قانون کی گرفت میں لانے کیلئے اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کو ہدایات جاری کیں ۔ جس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن غلام مبشر میکن اور ایس پی سی آر او عمران یعقوب نے ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی تیمور حسین شاہ کی سر براہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے شب وروز کی محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث خرم عرف عمران موٹر سائیکل چور گینگ کے تین ملزموں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سی15لاکھ روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں ، کاراور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔ملزمان مارکیٹوںو گلی محلوں میںموٹر سائیکل کو دیکھتے تو ان میں سے ایک ارد گرد نظر رکھتا اور دوسرا ماسٹر چابی سے اسے کھول کر چوری کرلیتے۔

ملزمان کے قبضے سے ہنڈا /125،03عدد، ہنڈا /70،07عدد،روڈ پرنس03عدداور کرولا GLIکار01عددبرآمدکی ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور دوران تفتیش ملزمان کے خلاف تھانہ لاڑی اڈا، شاہدرہ،راوی روڈ،اسلام پورہ،ساندہ میں بھی موٹر سائیکل چوری کے کئی مقدمات درج ہیں ۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان چوہدری نے ریڈنگ پارٹی کیلئے انعامات اور سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :