(ن) لیگ اورپیپلز پارٹی نورا کشتی کر رہے ہیں دونوں پارٹیوں نے بیک ڈور ڈپلومیسی اپنا رکھی ہے‘سعدیہ سہیل رانا

پیر 27 مارچ 2017 17:15

(ن) لیگ اورپیپلز پارٹی نورا کشتی کر رہے ہیں دونوں پارٹیوں نے بیک ڈور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نورا کشتی کر رہے ہیں دونوں پارٹیوں نے بیک ڈور ڈپلومیسی اپنا رکھی ہے ،عوام دونوں پارٹیوں سے عاجز آ چکے ہیں دونوں نے ملک و قوم کو مسائلوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا اور عوام کو بے وقوف بنا کر باریاں لگا رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ناکام لیگ کی حکومت نے چار سالوں میں ناکامیوں کے سوا کچھ نہیں کیا میاں برادران کا اپنی کرپشن کی داستانیں چھپانا ممکن نہیں رہا مسلم لیگ ن کا طرز حکمرانی آمرانہ ہے ملک کے لئے پالیسیاں ڈرائنگ روم میں نہیں بالکہ ایوانوں میں بیٹھ کر بننی چاہیں جس کا رُخ میاں برادران کرتے ہی نہیں البتہ جب اُن کی کرسی کو خطرہ ہوتا ہے تو اسمبلی کو شرف بخشا جاتا ہے کرپٹ اور بد دیانت اب اقتدار کے مزید مزے نہیں لے سکتے حکمران ترقی کے نام پر ملک کو لوٹ رہے ہیں اور ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :