ملک کو پائوں پر کھڑا کر نے کیلئے کر پشن اور دہشت گردی کا ملک خاتمہ کرنا ہوگا ‘چوہدری محمد سرور

ملک میں آئین وقانو ن کی حکمرانی کو ہر صورت قائم کر نا ہوگا ‘ملک میں کمزور احتساب سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے

پیر 27 مارچ 2017 17:15

ملک کو پائوں پر کھڑا کر نے کیلئے کر پشن اور دہشت گردی کا ملک خاتمہ کرنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن اور دہشت گردی دونوں ملک کیلئے ناسور بن چکی ہیں ‘ملک کو پائوں پر کھڑا کر نے کیلئے دونوں ناسور کا مکمل خاتمہ کر نا ہوگا ورنہ ملکی ترقی کو ’’بریک ‘‘لگی رہیگی ‘ میرٹ ‘گڈ گورننس اور انصاف کہیں نظر نہیں آتا ‘ملک میں آئین وقانو ن کی حکمرانی کو ہر صورت قائم کر نا ہوگا ‘ملک میں کمزور احتساب سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں کسی قسم کی محاذآرائی یا ٹکرائو نہیں چاہتی ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کے مطابق اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے سیاسی جد وجہد کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی جڑوں کو کھانیوالی کر پشن کا ختم کر کے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لک میں حقیقی جمہو ریت اورشفاف احتساب پوری قوم کی ضرورت ہے کر پشن سمیت دیگر مسائل کسی ایک جماعت کے نہیں پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کے ہیں جن کے حل کیلئے ہمیں آواز بلند کر نا ہوگا ‘کر پشن سے ملک کو کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا ہوگی اسکے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عوامی مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ہر3 خاندانوں میں سی2کے پاس خوراک کی کمی ہے ‘ہر پاکستانی1لاکھ20ہزار سے زائد کا مقر وض ہو چکا ہے جو غر یب عوام کے ساتھ ظلم کی انتہائی ہے۔