ملک کی تعمیرو ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں‘حمیدہ وحید الدین

پیر 27 مارچ 2017 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیرو ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں- وہ نیویارک میں پاکستانی مشن کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے استقبالیہ تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگٹررز سے گفتگو کررہی تھیں- انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیروترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے -انہوں نے کہا کہ حکومت نے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کی ترقی کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل نے صوبائی وزیر کو پاکستان ڈے کے موقع پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :