وزیر اعلیٰ پنجاب نے ترقی کے سفرمیں خواتین کی اہمیت کو تسلیم کر تے ہوئے مثا لی اقدا ما ت کئے ہیں‘امانت اللہ شادی خیل

ملتان میںانسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا قیام جنوبی پنجاب کی خواتین کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہوگا ‘صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا

پیر 27 مارچ 2017 17:15

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ترقی کے سفرمیں خواتین کی اہمیت کو تسلیم کر تے ہوئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے کہا ہے کہ جس معا شر ے میں خو اتین کی ترقی کو اہمیت دی جاتی ہو ہمیشہ اسی معاشرے نے ترقی کی منا ز ل طے کی ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے ترقی کے سفرمیں خواتین کی ضرورت اور اہمیت کو تسلیم کر تے ہوئے مثا لی اقدا ما ت کئے ہیں ،ملتان میںانسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا قیام جنوبی پنجاب کی خواتین کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہوگا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کسی بھی معا شرے اور ملک کی تعمیر و تر قی کی تشکیل میں خواتین کے حقو ق لا زم ہیں، جو معا شر ہ خو اتین کو بااختیا ر بنا نے اور ان کے حقو ق کے تحفظ میںنا کا م رہتاہے وہ معا شر ہ کبھی ترقی کی منا زل طے نہیں کر سکتاہے ۔

(جاری ہے)

پاکستا ن کی 50 فیصد سے زائد آ با د ی خواتین پر مشتمل ہے ۔ملک و قوم کی ترقی کیلئے خواتین کو عملی میدا ن اپنی صلا حیتیوں کا بھرپو ر مظا ہر ہ کر نا ہو گا ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس سنٹر کے قیا م کیلئے ملتان کاانتخاب اس لئے کیا گیاہے کہ جنوبی پنجاب میں خوا تین پر تشدد ، ریپ اور دیگر مظا لم کے واقعا ت دیکھنے میں زیا دہ آ تے ہیں ۔ ۔دادرسی سنٹر برا ئے خواتین میں فرسٹ ایڈ ،پولیس رپورٹنگ ،میڈیکل لیگل ایگزامنیشن ،فرانز ک لیب ، سائیکا لو جیکل ٹریٹمنٹ اور خوا تین کی بحا لی کے حوا لے سے مختلف شعبہ جا ت قائم کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :