خادم پنجاب کی زیر نگرانی ملتان میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا قیام لائق تحسین اقدام ہے ‘ملک تنویر اسلم اعوان

انسداد تشدد مرکز برائے خواتین سینٹر میں خواتین کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات میسر ہوں گی‘صوبائی وزیر سی اینڈڈبلیو

پیر 27 مارچ 2017 17:15

خادم پنجاب کی زیر نگرانی ملتان میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) صوبائی وزیر مواصلا ت و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ خواتین کو تحفظ دینا،ریاست کی اولین ترجیحات میںشامل ہوتا ہے اور کوئی بھی معاشرہ خواتین کو عزت، وقاراور احترام دئیے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ ہمیں معاشرے سے عدم برداشت کے کلچر کا خاتمہ کرناہوگاجو کہ تعلیم و تربیت سے ہی ممکن ہے،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور ڈائریکٹر جنرل چیف منسٹر سٹریٹیجک ریفارمز یونٹ سلمان صوفی کی سربراہی میں ملتان میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا قائم ہونا جنوبی پنجاب کی خواتین کو احساس تحفظ فراہم کرنے لے حوالے سے لائق تحسین اقدام ہے۔

ان باتوں کا اظہار صوبائی وزیر نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو میاں مشتاق،اسپیشل سیکرٹری خالد محمود،ایڈیشنل سیکرٹری مالک بھلاء اور دیگر متعلقہ افسران سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین سینٹر کی تکمیل وقت کی ضرورت ہے۔انسداد تشدد مرکز برائے خواتین14 کروڑ رو پے کی لا گت سے مکمل کیا گیا ہے ۔

یہ سنٹرایس آ ر یوکی زیر نگرانی کا م کرے گا ۔ اس سنٹر میں متا ثر ہ خواتین کو اپنے مسا ئل کے حل کیلئے ادھر ادھر جا نے کی بجا ئے ایک ہی جگہ پر تما م سہو لیا ت میسر ہو نگی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیاء کے پہلے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ملتان سینٹر میں خواتین کو اپنے اوپر ہونے والے کسی بھی قسم کے ظلم و زیادتی کا فوری ریلیف ملے گا۔ اس مرکزمیں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ مصالحتی اور ثالثی کا نظام بھی موجود ہوگاجس میں فریقین کے مسائل کو حل کرانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر میں خواتین کی بحالی کے لئے ماہر نفسیات بھی موجود ہوں گے تاکہ خواتین کو ذہنی طور پر مطمئن کیا جاسکے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :