سی پیک کے مختلف پہلوئوں پر تحقیق کیلئے اسلام آباد میں سی پیک ایکسی لینسی سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

پیر 27 مارچ 2017 17:10

سی پیک کے مختلف پہلوئوں پر تحقیق کیلئے اسلام آباد میں سی پیک ایکسی ..
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ احسن اقبال اور چینی سفیر سن وے ڈونگ نے سی پیک کے مختلف پہلوئوں پر تحقیق کیلئے اسلام آباد میں سی پیک ایکسی لینسی سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی تاریخ میں بگ بینگ ہے، یہ امن اور اقتصادی ترقی کا راستہ ہے، 3 سال میں 10 ہزارمیگا واٹ سے زیادہ بجلی سسٹم میں لائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین نے اس وقت ہمارا ساتھ دیا جب لوگ پاکستان سے سرمایہ کار بھاگ رہے تھے، پاکستانی قوم چین کے اس ساتھ کو کبھی نہیں بھول سکتی۔چینی سفیر سن وے ڈونگ نے کہا کہ پاکستانی معاشرے نے سی پیک کے منصوبے کو کامیاب بنایا، منصوبے سے دونوں ممالک کو مساوی فائدہ ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ صرف انفراسٹرکچراور سڑکیں تعمیر نہیں کرنا چاہتے ،ْٹیلنٹ بھی آگے لانا چاہتے ہیں ،ْپاکستان کو جدید ٹیکنالوجی منتقل کی جا رہی ہے ۔چینی سفیر نے خطاب میں کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ 2030 ء تک 70ہزارپاکستانیوں کو نوکریاں فراہم کریگا۔

متعلقہ عنوان :