او آئی سی کا وفد لائن آف کنٹرول اور آزادکشمیر کے مہاجرین کیمپوں کا دورہ کرے گا

پیر 27 مارچ 2017 17:10

او آئی سی کا وفد لائن آف کنٹرول اور آزادکشمیر کے مہاجرین کیمپوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے کشمیریوں پر مظالم اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا جائزہ لینے کیلئے او آئی سی کا وفد لائن آف کنٹرول اور آزادکشمیر کے مہاجرین کیمپوں کا دورہ کرے گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کمیشن نے بھارت سے دورے کی اجازت طلب کی ہے،ہم نے بھی پڑوسی ملک سے مقبوضہ وادی کے دورے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ،ْ بھارت کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیاگیا ۔

دفتر خارجہ کے مطابق 8 رکنی وفد او آئی سی کے مختلف ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ہے ،ْکمیشن مقبوضہ کشمیرسے آئے مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ کمیشن نے زخمیوں،متاثرین،عینی شاہدین اورمقامی آبادی سے ملنے کی درخواست کی ، اقوام متحدہ کیانسانی حقوق کیکمشنرنیجائزہ کمیشن بھیجنے کی پیشکش کی تھی۔