حکومت نے وزیراعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا

پیر 27 مارچ 2017 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس دوران16 سالہ تعلیمی پروگرام مکمل کرنے والے پچاس ہزار طالب علموں کو انٹرن شپ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوتھ ٹریننگ پروگرام کے تحت 25000 کا کوٹہ پنجاب کیلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ سندھ کیلئے 9500، بلوچستان کیلئے 3000، خیبرپختونخواہ کیلئے 5800 سے زائد، آزاد کشمیر کیلئے 1000 جبکہ گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد کے طالب علموں کیلئے 5800 کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

ایک سالہ انٹرن شپ پروگرام میں حصہ لینے والے طالب علموں کو 12,000 روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا جبکہ انہیں اپنی صلاحیتیوں کو بڑھانے کیلیئے وفاقی اور صوبائی ڈیپارٹمنٹس، تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ سیکٹرز میں مواقع دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :