پاک فوج سربراہ سے جنوبی افریقی کی وزیر دفاع کی ملاقات ،ْ دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جنوبی افریقی وزیر نے پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی فوج کی کامیابیوں کو سراہا

پیر 27 مارچ 2017 17:10

پاک فوج سربراہ سے جنوبی افریقی کی وزیر دفاع کی ملاقات ،ْ دفاع اور سکیورٹی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیردفاع نے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع این این ما پیسا نقا کولا نے پیر کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دور ان دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئے جبکہ خطے میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جنوبی افریقی وزیر نے پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی فوج کی کامیابیوں کو سراہا ۔قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر مہمان وزیر نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،ْ پاکستان آرمی کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا

متعلقہ عنوان :