سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی وِیڈیو میں موذن کی آواز میں آذان سن کر صارفین کا ایمان تازہ ہو گیا

پیر 27 مارچ 2017 16:54

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی وِیڈیو میں موذن کی آواز میں آذان سن کر صارفین ..
ویب ڈیسک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ2017ء) : ہمارے مذہب اسلام میں آذان کو اللہ کی طرف سے آنے والی صدا کہا جاتا ہے جس میں اللہ اپنے بندے کر نماز پڑھنے کی دعوت دیتا ہے۔اذان دنیا بھر میں موجود تمام مساجد میں روزانہ 5 مرتبہ دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اسی طرح ایک موذن کی آواز میں آذان کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس کی بنیادی وجہ موذن کی آواز اور آذان دیتے ہوئے صارفین کے اندر ایک سکون کی سی کیفیت طاری ہونا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو کا تاحال پتہ نہیں لگ سکا کہ یہ کس ملک اور شہر کی ہے مگر صارفین آذان سن کر مذہبی سحر میں مبتلا ہو گئے۔
صارفین نے سوشل میڈیا پر وائرل آذان کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس آذان کو بار بار سن رہے ہیں اور ہر دفعہ ہی دل میں سکون اور نماز کی جانب راغب ہونے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ وائرل ہوتی ہوئی اس ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں اور سنیں۔۔۔

متعلقہ عنوان :