والڈ سٹی اتھارٹی کا غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن،1209نوٹس جاری

تہہ خانے،بغیرنقشہ اوراجازت تعمیر ہونیوالی 160تعمیرات کوسیل اورمسمار کیا،اندرون لاہور میں قبضہ مافیا کی جڑیں گہری ہیں، لیکن ختم کر دیں گے،ڈائریکٹر نجم الثاقب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 مارچ 2017 16:50

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ2017ء) : والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ بلڈنگ کنٹرول نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن تیز کر دیا۔گزشتہ سال سے لے کر اب تک غیر قانونی تعمیرات کے خلاف 1209نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں۔جبکہ 420 غیر قانونی ، تہہ خانے اور بغیر نقشہ کے تعمیر کی جانے والی عمارتوں کو سیل کیا جا چکا ہے۔740غیر قانونی عمارتوں کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 160غیر قانونی تعمیرات کو مسمار بھی کیا جا چکا ہے۔

ٹیکسالی گیٹ، کشمیری گیٹ، بھاٹی گیٹ، موچی گیٹ ، اکبری گیٹ اور دیگر تمام دروازوں کے احاطہ میں قائم غیر قانونی عمارتوں کے خلاف گزشتہ سال سے اب تک 2925کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول نجم الثاقب کا کہنا تھا کہ اندرون لاہور میں غیر قانونی تعمیرات اور مافیا کی جڑیں بہت گہری ہیں جن کو مکمل ختم کرنے کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان تمام مسائل پر قابو پا کر اندرون لاہور کو تاریخی شہر بنا دیں گے۔والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول رفعت پاشا کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات و عمارات اندرون لاہور کے لئے ایک بڑا خطرہ ہیں۔قبضہ مافیا کی جانب سے ہمارے عملے کو شدید مشکلات بھی پیش آتی ہیں ۔ لیکن اس سب کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :