کوئٹہ میں 3.5شدت کازلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 مارچ 2017 16:47

کوئٹہ میں 3.5شدت کازلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ2017ء) : کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،جس کے باعث لوگ خوف وہراس میں مبتلاہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے سے خوف زدہ لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاترزسے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.5ریکارڈکی گئی ہے۔تاہم ابھی زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :