بانی ایم کیوایم کےنام سےمنسوب یونیورسٹی کانام تبدیل کرنے کابل پیش

الطاف حسین یونیورسٹی کانام تبدیل کرکے فاطمہ جناح یونیورسٹی رکھ دیاجائے۔بل کامتن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 مارچ 2017 16:32

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ2017ء) : بانی ایم کیوایم کے نام سے منسوب یونیورسٹی کانام تبدیل کرنے کیلئے بل پیش کردیاگیا،یونیورسٹی کانام تبدیل کرنے کابل سینئرصوبائی وزیرنثارکھوڑونے اسمبلی میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

بل کے متن کے مطابق بل میں ایوان سے درخواست کی گئی ہے کہ بانی ایم کیوایم کے نام سے منسوب یونیورسٹی کانام تبدیل کردیاجائے۔جبکہ الطاف حسین یونیورسٹی کانام تبدیل کرکے فاطمہ جناح یونیورسٹی رکھ دیاجائے۔واضح رہے سندھ اسمبلی کااجلاس اسپیکراسمبلی آغاسراج درانی کی صدارت میں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :