ناظم آباد میں کوچ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی

پیر 27 مارچ 2017 16:49

ناظم آباد میں کوچ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کوچ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 میں موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کوچ میں سفر کرنے والے 3 افراد مہتاب، گلاب اور عمیر زخمی ہوگئے، انہیں ریسکیو ورکرز نے عباسی شہید ہسپتال پہنچایا۔ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :