ایک ہفتے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 10افراد ڈینگی کا شکار

پیر 27 مارچ 2017 16:49

ایک ہفتے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 10افراد ڈینگی کا شکار
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے۔ انسداد ڈینگی سیل کا کہنا ہے کہ شہر میں رواں سال 142 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق شہر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10افراد ڈینگی کا شکار ہوئے،متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ڈاکٹر مسعود سولنگی کا کہنا ہے کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کے فقدان کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 150 تک جاپہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :