سی پیک کی تکمیل سے مشرق وسطی کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

پیر 27 مارچ 2017 16:49

سی پیک کی تکمیل سے مشرق وسطی کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں کئی گنا ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کی تکمیل سے مشرق وسطی کے ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔ سا ل 2015ء کے دوران ان ممالک کو 26 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جو استفادہ سے کہیں کم ہیں۔ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2016ء کے دوران کرغستان کو صرف 7 لاکھ 36 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں جن میں فرنیچر کی برآمدات کا تناسب 0.003 فیصد کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس وقت مشرق وسطی کے ممالک کو پھل اور جلد خراب ہو جانے والی صارف مصنوعات کی برآمدات کی جاتی ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و امان کی صورتحال کے باعث مشرق وسطی کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات متاثر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل اور آپریشنل ہونے کے بعد دنیا بھر کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ مشرق وسطی کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں نمایاں اضافہ سے قومی صنعت و اقتصادیات پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :