نادرا کا کراچی میں 10 سے زائد میگا سینٹرز کھولنے پر غور

پیر 27 مارچ 2017 16:45

نادرا کا کراچی میں 10 سے زائد میگا سینٹرز کھولنے پر غور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) کراچی میں شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں دشواریوں کے پیش نظر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کراچی میں10سے زائدمیگا سینٹرز کھولنے پر غور کر رہا ہے جن میں سے 3میگا سینٹرز ضلع وسطی سمیت دیگر اضلاع میں آئندہ چند ماہ میں فعال ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق اس وقت کراچی شہر میں نادرا کے 43سینٹرز کام کر رہے ہیں ،کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر مذکورہ سینٹرز شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ ان سینٹرز کے خلاف عوامی شکایتوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس صورتحال کے پیش نظر نادار نے میگا سینٹر ز کیلئے نہ صرف جگہ کا انتخاب کر لیا ہے بلکہ تعمیراتی کام بھی آغاز ہو چکا ہے ،نارتھ ناظم آباد کی مرکزی شاہراہ پر میگا سینٹر کی تعمیر کا کام آخری مراھل میں داخل ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی کے بیشتر نادرا سینٹر میں یومیہ300سے زائد شہری شناختی کارڈ یا فارم ’’ب ‘‘ بنوانے کیلئے آتے ہیں جبکہ اورنگی ٹائون ،نارتھ کراچی ، لیاقت آباد ،بلدیہ ،لانڈھی سمیت دیگر دیگرگنجان آباد علاقوں میں یہ تعداد500کے قریب پہنچ جاتی ہے مگر ان سینٹرز پر صرف 100افراد کو ہی نمبر مل پاتا ہے اورنمبر لینے کے لئے ان سینٹرز پر شہریوں کو رات 2بجے یا پھر علی الصبح 4بجے سے لائن میں لگنا پڑتا ہے باقی شہریوں کو مایوس لوٹنا پڑتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی ،لیاقت آباد ،اورنگی ٹائون کے نادرا مراکز میں نادرا چوکیدار لوگوں کے ہاتھ پر رات کو ہی کچانمبر لکھ دیتا ہے اور نادرا کا عملہ صبح پکا نمبر جاری کرتا ہے جبکہ کچا اور پکا نمبرفروخت کرنے کے عوض نادرا کے ایجنٹ یومیہ ہزاروں روپے عوام سے بٹورتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بنائے جانیوالے میگا سینٹرز میں ایک دن میں نادرا شناختی کارڈ کے حصول کے لیے آنے والے ایک ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔ ان میگا سینٹرز میں بلاک شدہ شناختی کارڈ اور کارڈ سے متعلق دیگر شکایات کا ازالہ کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :