جنوبی افریقہ وزیر دفاع کی جی ایچ کیو کا دورہ ،یاد گار شہداء پر حاضری دی

آرمی چیف سے ملاقات ،دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال،دہشت گردی کے خاتمے پر پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی ،آئی ایس پی آر

پیر 27 مارچ 2017 16:45

جنوبی افریقہ وزیر دفاع کی جی ایچ کیو کا دورہ ،یاد گار شہداء پر حاضری ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع میسپا مکاکولا کی ملاقات،جس میں باہمی دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع میسپا مکاکولا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیردفاع میسپا مکاکولا نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت دہشتگردی ،دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔افریقی وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔