کراچی،مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی ،8 ملزمان گرفتار

پیر 27 مارچ 2017 16:45

کراچی،مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی ،8 ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران8ملزمان کو گرفتار کرکے ایمونیشن اور منشیات سمیت اسلحہ برآمد کرلیا،رینجرز حکام کے مطابق دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف یہ کارروائیاں پیر کے روز کراچی میں سعود آباد،ہیچل اور شیرشاہ کے علاقوں میں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ سعود آباد میں کارروائی کے دوران ملزم اشفاق کو گرفتار کیا گیا جو ایم کیو ایم لندن سے وابستگی رکھتا ہے اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شیرشاہ کارروائی کے دوران ملزم انعام اللہ جبکہ سچل سی5ملزمان پر مشتمل ڈکیت گروہ گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے اسلحہ،ایمونیشنز،منشیات،مسروقہ سامان اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،اسلحہ قبضے میں لیکر ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہی۔

متعلقہ عنوان :