سرینگر:نتی پورہ میں بھارتی فوج سے جھڑپ ،2 مجاہد شہید ہوگئے

حملے میں ایس ایس پی سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے

پیر 27 مارچ 2017 16:45

سرینگر /مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) تحریک المجاہدین کے ترجمان کے مطابق اونتی پورہ میںبھارتی قابض فوج، آر آر، ٹاسک فورس اور سی آر پی ایف پرتحریک المجاہدین اور حزب المجاہدین کے ایک مشترکہ حملے میںایک ایس ایس پی سمیت کئی اہلکار زخمی ہوئے۔ جبکہ تحریک المجاہدین اور حزب المجاہدین کے دو مجاہدین شہید ہو گئے۔

تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان، ناء ب امیر عبد الشکور آزاد، ابو حمزہ، فاروق کشمیری اور دیگر نے شہدا ء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کا مشن جاری رہے گا۔ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے حملے کے بعد مجاہدین کا اچانک محاصرہ کر لیا اور ان پر چاروں اطراف سے فائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز نے مجاہدین کو سرینڈر کرنے کی پیشکش کی لیکن مجاہدین نے بھارتی فوج کے آگے ہتھیار ڈالنے کے بجائے لڑ کر شہید ہونے کو ترجیح دی اور اللہ اکبر کے نعرے بلند کرتے ہوئے فورسز پر دستی بموںیہلہ بول دیا۔

فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ بھارتی گولہ باری کی زد میں آکر دو مجاہد شہید ہو گئے ۔بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کے باوجود مجاہدین آخری دم تک مردانہ وار لڑتے رہے۔ شہید ہونے والوں میں تحریک المجاہدین کے رئیس احمد وانی عرف ابوبکر اور حزب المجاہدین کے فاروق احمد حرہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :