پشاور،پولیس کی کارروائی ،فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار

پیر 27 مارچ 2017 16:36

پشاور،پولیس کی کارروائی ،فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) اسپیشل یونٹ ملاکنڈ ریجن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مٹہ میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز اسپیشل پولیس یونٹ ملاکنڈ ریجن نے چپریال کے علاقے شور میں کارروائی کے دوران 2009میں مٹہ میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد فرمان علی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :