اسلام آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن ،5 افغانی گرفتار ،اسلحہ برآمد

پیر 27 مارچ 2017 16:33

اسلام آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن ،5 افغانی گرفتار ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے 5 افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس نے شریف آباد ،غوری ٹان اور کرال کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران 150سے زائد گھروں کی تلاشی لی ۔اس موقع پر پولیس نے شناختی کوائف پورے نہ ہونے کی وجہ سے 5افغان باشندوںکو گرفتا ر کر لیا جن کے قبضے سے تین رائفلیں ،نائن ایم ایم اور ٹرپل ٹو پستول بر آمد ہو ئے ہیں ۔پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :