کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،10 ملزمان گرفتار

ملزمان سے اسلحہ،موٹرسائیکل ،منشیات دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا

پیر 27 مارچ 2017 16:33

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،10 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر،سعود آباداورجیکسن پولیس کی کارروائیاںاسٹریٹ کرمنل ،منشیات فروش ،جواری سمیت 10ملزمان گرفتاراسلحہ موٹرسائیکل منشیات،قماربازی کاسامان ،نقدی سمیت دیگرسامان برآمد،تفصیلات کے مطابق منگھوپیرکے علاقے حضرت کالونی ،نادرن بائی پاس کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل شہنشاہ کوگرفتارکرکے اسلحہ اورچھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزم کاایک ساتھی رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔سعودآبادپولیس نے ملیرمیں جوئے کے اڈے پرچھاپہ مارکر6جواریوںکوگرفتارکرکے قماربازی کاسامان نقدی اوردیگرسامان برآمدکرلیا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ادھرجیکسن پولیس نے 2مختلف کارروائیوںکے دوران 3ملزمان کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے بتایاکہ ملزمان نورمحمداورجاویدمنشیات فروش بتائے جاتے ہیںجن کے قبضے سے منشیات برآمدہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :