کراچی، بس پر ملزمان کی فائرنگ،3 زخمی ،ہسپتال منتقل ،ملزمان فرار ہوگئے

پیر 27 مارچ 2017 16:33

کراچی، بس پر ملزمان کی فائرنگ،3 زخمی ،ہسپتال منتقل ،ملزمان فرار ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) کراچی کے علاقے ناظم آبادنمبر2پرپل کے قریب مسافربس پرنامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ 3مسافرزخمی طبی امدادکیلئے عباسی شہیداسپتال منتقل ،تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح ناظم آبادنمبر2پرپل کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل ملزمان نے مسافربس پراندھادھندفائرنگ کردی اورفرارہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے جس کی اطلاع پولیس اورامدادی ٹیموںکودی گئی ۔

دونوںنے جائے وقوعہ پہنچ کرزخمی مسافروں34سالہ مہتاب 25سالہ گل نوراور24سالہ عمرکوعباسی شہیداسپتال منتقل کردیا۔واقعے کے بعدپولیس اوررینجرزکے اہلکارجائے وقوعہ پرپہنچ گئے ۔واقعے کے بعدبس کاڈرائیوربس سمیت فرارہوگیا۔جس کی تلاش پولیس نے شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ تینوںزخمیوںکی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے ۔پولیس کاکہناہے کہ مذکورہ واقعے کی تفتیش کررہی ہے اورجائے وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔

ان کامزیدکہناتھاکہ مذکورہ بس اورنگی ٹائون سے لانڈھی تک چلتی ہے اوراس بس کوناظم آبادکے علاقے میں نشانہ بنایاگیاہے ۔پولیس کاکہنا ہے کہ شہاب چمڑاچورنگی کے قریب ایک فیکٹری میں کام کرتاہے اورلانڈھی کارہائشی ہے گزشتہ روزاپنے رشتہ داسرکے گھر اورنگی ٹائون آیاتھااوربس کے ذریعے واپس اپنے کام پرجارہاتھا۔جبہ گل نوازاورعمراورنگی ٹائون کے رہائشی ہیںاورگل نوازسیمنٹ فیکٹری اورعمرگارمنٹ فیکٹری میں ملازمت کرتاہے ۔

متعلقہ عنوان :