وزیراعلیٰ پنجاب نے اشیاء خودونوش کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا

جلد از جلد قیمتوں کو معمول پرلا کر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے،شہباز شریف

پیر 27 مارچ 2017 16:33

وزیراعلیٰ پنجاب نے اشیاء خودونوش کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر صوبائی کابینہ برائے فوڈ پرائس کنٹرول کو ہدایت کی ہے کہ اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کو جلد ازجلد معمول پر لایا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سب سے پہلے شہبازشریف نے صوبائی کابینہ برائے فوڈ پرائس کنٹرول کو ہدایت کی کہ آخر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کس وجہ سے کیا گیا ہے اس اضافے کی فوری طور پر تحقیقات کی جائیں اور فوری طور پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر معمول پر لاکر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی مرغی کے گوشت ،ٹماٹر اور دیگرسبزیوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کیا گیا جس پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔