شرجیل میمن کرپشن اور چوری چھپانے کیلئے واویلہ کررہے ہیں،جتنا مرضی شور مچائیں احتساب سے بچ نہیں سکتے‘اعجاز شفیع

پیر 27 مارچ 2017 16:24

شرجیل میمن کرپشن اور چوری چھپانے کیلئے واویلہ کررہے ہیں،جتنا مرضی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کرپشن اور چوری چھپانے کیلئے واویلہ کررہے ہیں،جتنا شور مچائیں گے احتساب سے بچ نہیں سکتے،حکومت کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنا رہی لیکن جن لوگوں نے قوم کی دولت لوٹی ہے ان کا احتساب ہونا لازمی ہے،چوہدری نثار پوری پیپلزپارٹی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں ،وہ دن رات خورشید شاہ،سعید غنی اور شرجیل میمن کے خوابوں میں آتے ہیں،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے،ان دونوں پارٹیوں کے سیاسی شو بری طرح ناکام ہو رہے ہیں۔

جبکہ آمریت کی پیداوار چوہدری برادران ہوا میں چلے ہوئے کارتوس چلانے کی ناکام کو شش کررہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہ ماضی میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ان کے ہر ایم این اے اور ایم پی اے ہر جائز ناجائز طریقے سے ملکی دولت لوٹی ہے۔

(جاری ہے)

حسین حقانی نے زرداری پارٹی کی اصلیت بیان کردی ہے اس لئے ان کو پیپلزپارٹی پہچانے سے بھی انکار کررہی ہے۔

پاکستان میں سی آئی اے کو داخلہ کرنے میں پیپلزپارٹی کی قیادت نے اہم رول ادا کیا جس کا نتیجہ آج قوم کے سامنے ہے۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) کے تمام میگا پروجیکٹ اپنی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اگر ہمارے ایک بھی منصوبوں میں کرشن ثابت ہو جائے تو ہم سیاست چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔ن لیگ کی قیادت نے الیکشن سے قبل عوام سے وعدے کیے ان کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔دہشتگردی اور توانائی بحران کا خاتمے پر اس سال کے آخر تک قابو پالیا جائے گا۔