ڈور سے بچی کی ہلاکت پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںتوجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا گیا

پیر 27 مارچ 2017 16:12

ڈور سے بچی کی ہلاکت پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںتوجہ دلائو نوٹس جمع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) راولپنڈی میں پتنگ کی ڈور سے بچی کی ہلاکت پر توجہ دلائو نوٹس اور باب پاکستان کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کیخلاف تحریک التوائے کار جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںراولپنڈی واقعہ پرتوجہ دلائو نوٹس (ق) لیگ کے وقاص حسن موکل نے جمع کرایا۔خدیجہ عمر کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے میں کہا گیا ہے کہ 1992ء میں باب پاکستان کا سنگ بنیا درکھا گیا لیکن دو دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اس منصوبہ کو نا معلوم وجوہات کی بناء پر مکمل نہیں کیا گیا جب اس میں کروڑوں کی کرپشن کی بھی اطلاعات ہیں۔