چودھری پرویزالٰہی سے جنوبی پنجاب کے وکلا عہدیداروں کی ملاقات
وکلا برادری نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے ہمارے اقدامات میں ان کا کردار بڑا اہم ہے شہبازشریف نے آتے ہی وکلا کے فری سرکاری علاج کی سہولت بند کر دی جو عدلیہ سے بحال کرانا پڑی‘وکلانمائندگان کی گفتگو
پیر 27 مارچ 2017 16:12
(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وکلا برادری نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے ہمارے اقدامات میں ان کا کردار بڑا اہم ہے۔
ملتان اور جنوبی پنجاب کی دیگر بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں جس طرح پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے وکلا کو کامیاب بنایا اس کیلئے ہم دلی طور پر ان کے مشکور ہیں۔ ملاقات میں سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور نادر دُگل ایڈووکیٹ بھی موجود تھے جبکہ وکلا کے وفد میں ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر یوسف زبیر، نائب صدر عبدالستار ملک، جنرل سیکرٹری انیس مہدی، اطہر شاہ بخاری، محسن الحق، اے ڈی کاشف، مہر اقبال، شہزاد حسن بلوچ، چودھری زاہد ارائیں، لیہ بار کے صدر ملک عامر، مہر فیاض چودھری، تنویر احمد گجر، شجاع آباد اور بھکر ڈسٹرکٹ بار سے شیر زمان قریشی، رانا طفیل خان نون، رانا عمر فاروق، ملک شاہد گھلو، ملک کاشف، ملک منور جھکڑ، مہر خرم اور دیگر وکلا موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ بار ملتان کے عہدیداروں نے چودھری پرویزالٰہی کو بار سے خطاب کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ محمد یوسف زبیر نے مزید کہا کہ وکلا برادری ہمیشہ چودھری پرویزالٰہی کی اولین ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے صوبے کی ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار کو وافر فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی، وکلا برادری کیلئے صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں فری اور فوری علاج کے ساتھ ساتھ الگ کائونٹر بنائے، تمام قانونی دستاویزات رجسٹریاں وغیرہ کی ڈرافٹنگ کیلئے وکیل کی شرط لازمی رکھی، تمام اضلاع میں جوڈیشل کمپلیکس قائم کیے، وکلا کیلئے مختلف اضلاع میں رہائشی کالونیز بنائیں، تمام سرکاری ڈیپارٹمنٹس میں لائق اور اہل لیگل ایڈوائزرز تعینات کیے۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.