چوتھی ڈی آئی جی امان اللہ خان ٹینس چمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی

پیر 27 مارچ 2017 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) چوتھی ڈی آئی جی امان اللہ خان ٹینس چمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی ‘سابق صوبائی وزیر کھیل وصدر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس جنید خان ‘ڈاکٹر فرحت عباس‘صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل ‘کوچز رومان گل ‘جہانزیب اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘چیمپئن شپ تین اپریل تک جاری رہے گی جس میں لیڈیز‘مینز سنگلز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے چمپئن شپ میں پاکستان نمبر ون عقیل خان بھی شرکت کریں گے مقابلوں میں 80 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جس کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

افتتاحی رو ز مین سنگل ایونٹ میں ڈاکٹر فرحت عباس نے کاشان عمر کو چھ تین چھ ایک سے شکست دی ، دوسرے سنگل میں عباس خان نے رشید خان کو چھ تین چھ چار سے ہرایا ، شاکر الله نے طاہر الله کو سات پانچ اور چھ تین سے مات دی جبکہ عامر نسیم نے عزیر خالد کو چھ تین اور چھ دو سے شکست دیکر آگلے رائونڈ تک رسائی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

مقابلے تین اپریل تک جاری رہینگے ۔

اس موقع سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بجائے پرانے پراجیکٹس پر اپنے تختی لگانے کے بجائے نئے پراجیکٹس پر اپنی سیاست چمکائے انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے فروغ وترقی کیلئے ان کے دور میں جتنا کام ہوا ہے آج تک کسی نے نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹینس کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ نیشنل سطح پر صوبے کیلئے میڈلز جیتے لیکن بدقسمتی سے صوبائی حکومت نے ان کی کسی بھی فورم پر پزیرائی نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :