گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق صوبوں سے بڑھ کر دئیے جائیں ،ْ جماعت اسلامی آزاد کشمیر

پیر 27 مارچ 2017 16:07

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق صوبوں سے بڑھ کر دئیے جائیں اور ایسا کوئی فیصلہ نہ کیا جائے جس سے تحریک آزادی کشمیر جو فیصلہ کن مرحلے میں ہے اس کو نقصان پہنچے،نظام کی اصلاح اور کشمیر کی آزادی جماعت اسلامی کا مشن ہے ہمارے مسائل کی بڑی وجہ نظام کی خرابیاں ہیں ان کو درست کیے بغیر اصلاح احوال نہیں ہوسکتی ان خیالات کااظہارانہوں نے کوٹلی حلقہ نمبر ایک کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انہوں نے ملک طاہر کو سیکرٹری حلقہ نامزد کیا عبدالصمد ناظر کو سیکرٹری مالیات نامزد کیا ،اس موقع پر آئندہ کے اہداف طے کیے گئے اور بھرپور انداز سے کام شروع کرنے کا عزم کیا گیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمود الحسن چودھری نے کہا کہ مردم شماری خوش آئندہے لیکن اس میں سقم ہے وہ دور کیے جائیں چونکہ اس مردم شماری کے اثرات رائے شماری پر بھی پڑھیں گے او رلوگوں کے حقوق پر بھی پڑیں گے اس لیے وہ کشمیری جو بیرون ممالک میں ہیں ان کے نام اور جو پاکستان میں مقیم ہیں ان کے نام بھی اپنے اپنے اضلاع میں درج ہونے چاہیے تا کہ اضلاع میں رائٹ آف ووٹ اور دیگر کوٹے اور حلقہ بندیوں میں آسانی ہو انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دعوت پہنچائیں لوگوںکو جماعت میں شامل کریں ۔

متعلقہ عنوان :