نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والا ادارہ ریڈ فائونڈیشن پوری قوم کا اثاثہ ہے ،ْ ارشد ندیم ایڈووکیٹ

ریڈ فائونڈیشن آزاد کشمیر اور پاکستان میں امت کی خدمت کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ،ْخطاب

پیر 27 مارچ 2017 16:07

پلندری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والا ادارہ ریڈ فائونڈیشن پوری قوم کا اثاثہ ہے ریڈ فائونڈیشن آزاد کشمیر اور پاکستان میں امت کی خدمت کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ،مستقبل کے چیلنجز سے نمبرد آزما ہونے کے لیے قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے ا ن خیالات کااظہار انہوں نے ریڈفائونڈیشن کے زیر اہتمام گرلز کالج پلندری اور ہائی سکول اوری بارل میں رزلٹ تقریب اور یوم والدین کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کیڈٹ کالج پلندری کے پرنسپل برگیڈئیر (ر) خورشید ،ریجنل منیجر ریڈ فائونڈیشن عمیق ،سردار قدیر اور دیگر قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے اس لیے اب ہمارے نوجوانوں کا مقابلہ ضلعوں کشمیر اورپاکستان تک محدود نہیں ہے بلکہ عالمی مقابلہ درپیش ہے اور ہمیں اپنے نوجوانوں کو عالمی معیار کے مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر ایسے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کرے جو اچھے نتائج دے رہے ہیں اس موقع پر برگیڈئیر (ر) خورشید نے کہا کہ ریڈفائونڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔

متعلقہ عنوان :